جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!
صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
اسلام آباد : سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قوانین کی پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈرون حملوں کی تصاویر،ویڈیوز،افواہیں شیئرنہ کریں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو وہاں کے قوانین اور سیکیورٹی ہدایات کی مکمل پابندی کرنے کی تاکید کی ہے۔
طاہر اشرفی نے ہدایت کی ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں، انہیں ناکام بنانے کی کارروائیوں، ملبے، سیکیورٹی تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے سخت گریز کیا جائے۔
انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ قانون کے منافی تبصروں، افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو شیئر نہ کریں۔
FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS
حافظ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ موجودہ حساس صورتحال میں سیکیورٹی تنصیبات اور واقعات کی معلومات شیئر کرنا سعودی قوانین اور وہاں کی وزارتِ داخلہ کی ہدایات کے منافی ہے۔
نہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے بچیں جو ان کے لیے یا دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مسائل پیدا کرے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک اور ارضِ حرمین شریفین ہے، جس کے احترام اور سلامتی کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے۔
