• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 5:01 شام
  • Australia

محمد آیان منگل کی صبع نو بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل

راولپنڈی تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک گوندل میں گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوئے 8 سالہ بچے کی لاش علاقے کے کنویں سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے ماموں کی مدعیت میں گزشتہ روز 8 سالہ محمد آیان علی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا جس میں بچے کے ماموں غفار احمد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ بھانجا محمد آیان منگل کی صبع نو بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، تلاش شروع کی کسی جگہ بھی سراغ نہ ملا، قانونی کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کرایا جائے اور نامعلوم شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس نے ماموں کے بیان پر مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش میں شروع کردی، بدھ کو ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ملک رفیق نے ریسکیو 1122 کی مدد سے علاقے کے کنوؤں میں ایک ایک کرکے تلاش شروع کی تو ایک کنویں سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ بچے کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گا، بچہ یتیم تھا اور اپنے ماموں کے ساتھ رہتا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے