• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اسٹار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو چیک باؤنس کیس کے حوالے سے جاری مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ بھارتی روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کے لیے آخری بار 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں راجپال یادیو کا سابقہ طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے انہیں مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

• قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

• راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کی فلم 'اوم شانتی اوم' نہ کرنیکی وجہ بتادی

• جیل جانے سے قبل معروف اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل

وکیل نے یقین دلایا کہ راجپال یادیو مقررہ مدت کے اندر 2 کروڑ روپے جمع کرائیں گے اور باقی رقم کے لیے ضمانت بھی فراہم کریں گے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے راجپال یادیو کے سابقہ طرز عمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عدالت ان کے وعدے پر بھروسہ کر سکتی ہے؟ ان کے ماضی کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے کوئی کیسے بھروسہ کرے؟ وہ بالی وڈ میں ڈرامہ اور اداکاری کرنے میں ماہر ہیں، عدالت میں بھی وہی کررہے ہیں۔

عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری اگلی سماعت 5 اکتوبر تک برقرار رکھی ہے تاہم عدالت نے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں راجپال یادیو نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے ایک نجی ادارے سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور راجپال یادیو قرض کی رقم واپس نہ کرسکے، سود شامل ہونے کے بعد واجب الادا رقم بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک طویل قانونی جنگ شروع ہوئی۔

فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

تمہیں تو سوئپر کی نوکری بھی نہیں ملی: کنگنا رناوت کی راکھی ساونت کے ذو معنی بیان پر تنقید

98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل

میری صرف ایک اہلیہ ہیں: عثمان پیرزادہ کا سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر ردعمل

اسرائیلی وزیر نے فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایتکاروں کو غدار قرار دیدیا

پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر کراچی میوزک فیسٹیول میں آواز کا جادو جگائیں گی

زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی: ماہرہ خان

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا

غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعدگلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا

اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

• 8 منٹ پہلے راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

• 13 منٹ پہلے یلو لائن بی آر ٹی کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

یلو لائن بی آر ٹی کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

• 26 منٹ پہلے مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

• 1 گھنٹے پہلے ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

• 2 گھنٹے پہلے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

• 2 گھنٹے پہلے کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے