• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 6:38 شام
  • پاکستان

اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر فنانس نے صوبائی محتسب کے احکامات پر تنخواہوں کی بندش کا مراسلہ جاری کردیا

پشاورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دو اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر فنانس نے صوبائی محتسب کے احکامات پر تنخواہوں کی بندش کا مراسلہ جاری کردیا۔

صوبائی محتسب کے حکم پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں روک دی گئیں، جبکہ دونوں افسران کو توہینِ حکم کے معاملے میں اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ محتسب کے سامنے پیش نہ ہونے پر دونوں افسران کی تنخواہیں منسلک کرنے کا حکم دیا گیا۔

صوبائی محتسب نے دونوں افسران کو 10 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے