• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 10:59 صبح
  • پاکستان

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاالدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

جنگ ستمبر 1965ء میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے شہداء کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا جا رہا ہے۔

1965ء کی جنگ کے دوران جری جانبازوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جنگ کے11 ویں روز لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئےشہیدہوئے۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی۔ اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے، جہاں قبضے کے لیے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اوردشمن کا اگلا ہدف وزیرآباد تھا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی دشمن کے ارادوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر کھڑے ہو ئے اور ان کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

میجر ضیاء الدین احمد عباسی اپنے ٹینک پر کھڑے تھے کہ دشمن کے فائر کی زد میں آ گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی کو ان کے بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ حسین شاہ بھی دشمن کیخلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کےعظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ لیفٹیننٹ حسین شاہ کو بعد از شہادت بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان،میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے