انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک گووندا کا ساتھ دیتی رہی ہیں لیکن اس معاملے میں نہیں دیں گی
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کے ہمراہ پوجا میں شرکت کرنے پر راکھی ساونت نے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت کر دی۔
انٹرنیٹ سینسیشن راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر گووندا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’اتنے بڑے موقع پر آپ دوسری لڑکی کو کیسے لے جا سکتے ہیں؟ آپ کو اپنی بیوی کے ساتھ جانا چاہیے تھا، جس نے 40 سال آپ کا ساتھ دیا اور آپ کے بچوں کی پرورش کی۔‘‘
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک گووندا کا ساتھ دیتی رہی ہیں لیکن اس معاملے میں نہیں، ’’آپ کچھ بھی کر لیں، سنیتا جی آپ کو نہیں چھوڑیں گی۔‘‘
واضح رہے کہ کچھ دن قبل گووندا اور کومل رانی نے پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جبکہ اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے اس پوجا میں پہنچیں۔
