• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 8:29 شام
  • پاکستان

مجموعی طور پر حلقے میں 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، الیکشن انتظامیہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، 59 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک منیر اقبال کو سبقت حاصل ہے۔

الیکشن انتظامیہ کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن میں 16 کو حساس قرار دیا گیا۔

پولنگ کے دوران سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی سکیورٹی فرائض انجام دیے۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولیداد چیمہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مختلف حلقوں سے نتائج موصولی کا سلسلہ جاری ہے، 59 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک منیر اقبال کو سبقت حاصل ہے۔

ولیداد چیمہ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ، سابق رکن اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے صاحبزادے ہیں، جن کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے