• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 4:47 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ویڈیو پیغام شیئر کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے بھانجے شیراز ناصر کا ذکر کیا جو پیرا گلائیڈنگ حادثے میں انتقال کرگیا، انہوں نے خود کو خطرے میں ڈالنے کے اسٹنٹ کے مقصد پر بھی سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کے حوالے سے زیادہ محتاط رہیں۔ انہوں نے لوگوں کو صرف تفریح ​​کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ موت بے شک اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے مقررہ وقت پر بستر پر بھی آسکتی ہے لیکن اس طرح خود کو مشکل پوزیشنز میں ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے، آپ کی جان قیمتی ہے لہٰذا زیادہ خطرات نہ مول لیں۔

View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انہوں نے اپنی مرحومہ بڑی بہن سنبل شاہد کا بھی ذکر کیا جو اپنے بیٹے کے کھونے سے سنبھل نہیں سکی اور کچھ دنوں بعد انتقال کر گئیں۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

سینئر اداکارہ نے اپنے پیغام میں زندگی کی قدر کرنے اور ذمہ دارانہ انتخاب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کو اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پہلے اچھی طرح سوچنے کی ترغیب دی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے