• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 5:30 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ’حیوان‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سیف علی خان نے اپنی آنے والی فلم ‘حیوان’ کے لیے بغیر باڈی ڈبل کے خود اسٹنٹ کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ اس دوران زخمی بھی ہوئے۔

انٹرویو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ مناظر کسی باڈی ڈبل یا وی ایف ایکس کے زیادہ استعمال کے بغیر خود انجام دیے۔

اس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے سیف نے کہا کہ کردار میرے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور مارتے پیٹتے ہیں، لاتیں مارتے ہیں اور تھپڑ لگاتے ہیں۔ ایک ناظر کے طور پر آپ چاہتے ہیں کہ وہ بدلہ لے، جو کہ وہ آخر کار کرتا ہے۔

یہ پڑھیں: فلم حیوان کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کا خطرناک روپ اور سیف علی خان کا سنسنی خیز انداز

انہوں نے کہا کہ ایکشن سین میں کوئی ڈپلیکیٹ نہیں تھے، کمرے میں ہر طرف ٹوٹا ہوا شیشہ پڑا تھا۔شوٹنگ انتہائی تھکا دینے والی تھی اس کے بعد مجھے دو دن تک آرام کرنا پڑا۔

اداکار نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں کچھ معمولی کٹ اور خراشیں آئیں جبکہ ٹیم بڑے حادثات سے بچنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ حیوان کے ہدایت کار پریا درشن ہیں جبکہ فلم میں اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم میں بومن ایرانی، سایامی کھیر، اور شریا پلگونکر بھی اہم کردار میں موجود ہیں، حیوان 11 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے