• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 12:18 صبح
  • پاکستان

دنیا کی آٹھ میجر میراتھون میں سے ایک برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز نے شرکت کی، محمد عزیر بٹ پاکستانی رنرز میں سب سے نمایاں رہے جبکہ ماہین شیخ اور عائشہ اختر نے سکس اسٹار حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو ہونے والی 52 ویں برلن میراتھون میں لاہور میں پیدا ہونے والے اور اب امریکی شہر بوسٹن میں مقیم محمد عزیر بٹ نے اپنی پہلی ہی میراتھون تین گھنٹے 21 منٹ اور 27 سیکنڈ میں مکمل کی۔

برٹش پاکستانی محمد صمد صدیقی نے تین گھنٹے 25 منٹ 44 سیکنڈ کے ساتھ پاکستانی رنرز میں دوسری بہترین ٹائمنگ حاصل کی جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ منیر عمران نے شاندار نیگیٹو اسپلٹ کے ساتھ تین گھنٹے 45 منٹ اور سات سیکنڈ میں میراتھون مکمل کی۔

کراچی ہی کے بلال عمر نے تین گھنٹے 47 منٹ نو سیکنڈ جبکہ کینیڈا میں مقیم سیف اللہ نے تین گھنٹے 48 منٹ 10 سیکنڈ کا وقت لیا۔

دنیا کی بڑی روڈ ریسز میں شمار ہونے والی برلن میراتھون ایبٹ ورلڈ میراتھون میجرز کا حصہ ہے، 52 ویں ایڈیشن میں 162 ممالک کے 56 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے۔

پیشے کے اعتبار سے ہیلتھ کیئر کنسلٹنٹ محمد عزیر بٹ کے لیے برلن ان کی پہلی مکمل میراتھون تھی۔

انہوں نے ابتدائی 10 کلومیٹر 42 منٹ 43 سیکنڈ میں مکمل کیے جبکہ ہاف میراتھون پوائنٹ تک پہنچنے میں انہیں ایک گھنٹہ 30 منٹ 38 سیکنڈ لگے۔ ریس کے دوسرے نصف میں ان کی رفتار کچھ کم ہوئی تاہم انہوں نے تین گھنٹے 21 منٹ 27 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی۔

محمد عزیر بٹ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کے بڑے میراتھون اسٹیجز میں سے ایک پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی خاص تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم کے ساتھ برلن کی سڑکوں پر دوڑنا اور راستے میں تماشائیوں کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ عزیر بٹ نے کہا کہ تین گھنٹے 21 منٹ کی ٹائمنگ ان کے لیے صرف آغاز ہے، وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور دیگر ورلڈ میراتھون میجرز مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کراچی کے 19 سالہ منیر عمران نے بھی برلن میں متاثر کن کارکردگی پیش کی۔

ڈبلیو این پی رننگ کلب سے تعلق رکھنے والے منیر نے ریس کا پہلا حصہ ایک گھنٹہ 53 منٹ 39 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ دوسرے حصے کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ 51 منٹ 28 سیکنڈ لیے، یوں انہوں نے نیگیٹو اسپلٹ کے ساتھ میراتھون مکمل کی۔

منیر عمران نے آخری حصے میں اپنی رفتار مزید بہتر کی اور آخری 2.195 کلومیٹر 11 منٹ تین سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین گھنٹے 45 منٹ سات سیکنڈ کی ٹائمنگ حاصل کی۔

برلن میراتھون ماہین شیخ کے لیے ایک یادگار سنگ میل تھی، انہوں نے تین گھنٹے 56 منٹ آٹھ سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے چھ ورلڈ میراتھون میجرز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ماہین نے اپنا سکس اسٹار سفر صرف دو سال اور پانچ ماہ میں مکمل کیا جبکہ تین سال سے بھی کم عرصے میں یہ ان کی ساتویں مکمل میراتھون تھی۔

ماہین شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریس سے قبل انہیں تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی توقعات بھی اسی حساب سے رکھی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برلن کا کورس فلیٹ تھا لیکن رنرز کی بہت بڑی تعداد کے باعث مستقل ردھم قائم کرنا مشکل رہا۔ ابتدا میں موسم اچھا تھا اور کچھ مقامات پر ہوا بھی چلتی رہی تاہم ریس کے آخری حصے میں دھوپ خاصی تیز ہوگئی تھی۔

ماہین نے بتایا کہ انہوں نے 2023 کے اواخر میں صرف 13 ہفتوں کی تیاری کے بعد اپنی پہلی مکمل میراتھون دوڑی تھی، بچپن میں ٹانگ کی انجری کے باعث وہ کھیلوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں اور کبھی خود کو ایتھلیٹ تصور نہیں کیا تھا لیکن سکس اسٹار کے سفر نے ان کی سوچ مکمل طور پر بدل دی، تمام چھ میجرز مکمل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان اپنی حدود کو چیلنج کرکے بہت کچھ تبدیل کرسکتا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی رنر عائشہ اختر نے بھی چار گھنٹے 53 منٹ 33 سیکنڈ میں برلن میراتھون مکمل کرکے اپنا سکس اسٹار سفر مکمل کیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی محمد طارق نے اپنی پہلی میراتھون کے دوران فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ محمد طارق فلسطینی پرچم اور روایتی فلسطینی رومال کفایہ کے ساتھ برلن کی سڑکوں پر دوڑے اور پانچ گھنٹے دو منٹ 52 سیکنڈ میں اپنی پہلی میراتھون اور پہلا ورلڈ میراتھون میجر مکمل کیا۔

محمد طارق کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطینی پرچم، کفایہ اور "فری فلسطین" کا پیغام فخر کے ساتھ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے رنرز اور تماشائیوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے حمایت دیکھنا ان کے لیے خاص لمحہ تھا جبکہ ایک جرمن رنر نے بھی ان کے ساتھ فلسطینی پرچم اٹھا کر فنش لائن عبور کی۔

برلن میراتھون کی مینز ایلیٹ ریس ایتھوپیا کے گوئے اڈولا نے دو گھنٹے دو منٹ 50 سیکنڈ میں جیتی جبکہ ویمنز ریس میں ایتھوپیا ہی کی ٹگسٹ اسیفا دو گھنٹے 11 منٹ چار سیکنڈ کے ساتھ فاتح رہیں۔

42.195 کلومیٹر طویل برلن میراتھون کا فلیٹ اور تیز رفتار روٹ جرمن دارالحکومت کے مختلف علاقوں اور اہم مقامات سے گزرتا ہے۔ ریس کے آخری حصے میں رنرز تاریخی برانڈنبرگ گیٹ سے گزرتے ہوئے فنش لائن کی جانب بڑھتے ہیں۔

برلن میراتھون میں پاکستانی فنشرز

1. محمد عزیر بٹ — 3:21:27

2. محمد صمد صدیقی (برطانیہ) — 3:25:44

5. سیف اللہ (کینیڈا) — 3:48:10

6. ماہین شیخ — 3:56:08 — سکس اسٹار

7. عمران غیور احمد (ناروے) — 4:09:38

8. محمد زبیر عمر — 4:14:24

9. حماد علی (برطانیہ) — 4:17:49

11. عائشہ اختر (امریکا) — 4:53:33 — سکس اسٹار

12. فاطمہ چوہدری — 4:59:09

14. محمد طارق (برطانیہ) — 5:02:52

16. فرہاد ناصر (امریکا) — 5:18:29

18. محمد ریحان رفیع — 5:27:19

22. عامر انور بھگت — 6:09:54

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا

جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست

ایشین گیمز: ہاکی میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

ایشین گیمز : نیپال کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

تازہ ترین

• 14 منٹ پہلے برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز کی شرکت

• 43 منٹ پہلے بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

• 1 گھنٹے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

• 3 گھنٹے پہلے جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون

جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون

• 4 گھنٹے پہلے شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

• 4 گھنٹے پہلے ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 5 گھنٹے پہلے 2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

• 5 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے