• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 9:23 شام
  • پاکستان

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیزل 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر لہسن اور انڈے بھی مہنگے ہوئے جبکہ کیلے 6.17 اور ٹماٹر 5.66 فیصد سستے ہوئےپیاز کی قیمت میں 4.57 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 2.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مزید مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

سالانہ بنیاد پر ایل پی جی 60.42، ڈیزل 54.21 اور پیٹرول 48 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لیے بجلی کے نرخ 33.54 فیصد بڑھے جبکہ ایک سال میں آٹا 33.27، مرچ پاؤڈر 16.37 اور مٹن 15.86 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی طرح گائے کا گوشت 12.88 فیصد مہنگا ہوا، ۔سالانہ بنیاد پر آلو 35.31، چینی 20.95، انڈے 19.31 اور مرغی 15.26 فیصد سستی ہوئی، نمک اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے