• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 10:10 صبح
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

نشین(3 اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جاپان کے شہر نشین میں مدمقابل ہیں، جہاں بھارتی کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے اس اہم موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ فائنل جیسے اس بڑے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے