• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 10:59 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کی بحری صلاحیت ختم کردی ہے، یقین ہے ایران جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی۔

ایران اسرائیل جنگ جو اب ایران امریکا جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اس کے معاشی اثرات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ایران اب مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ آبنائے ہرمزکوامریکا کنٹرول کررہا ہے۔ اسے اب آبنائے ٹرمپ کہنا چاہیے۔

امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، اب اسے ٹرمپ آبنائے کہنا چاہیے، جنگ میں امریکا کی فتح کے بعدت یل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز کیلیے نئی مشکل

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیران نے انھیں خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ اُن کی مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے