2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
تہران : ایران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی پروازیں روکنے کی صورت میں ایئرپورٹس مفلوج کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمسایہ ممالک امریکا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایرانی پروازیں روکیں گے تو ان کے ایئرپورٹس کو کام کرنے کے قابل نہیں رہنے دیا جائے گا۔
محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرے گا اور نئی سفارتی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کے سامنے سات شرائط تحریری طور پر پیش کی گئی ہیں، جو پاکستان اور قطر سمیت ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو ایرانی عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، ایران ماضی کی سفارت کاری کی طرف واپس نہیں جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران نے امریکی فوجی اثاثوں کو نقصان پہنچایا اور ایران کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم امریکی فوجی نقصانات اور امریکی آبدوز پر قبضے سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
ایرانی عہدیدار نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں یا ایرانی فضائی شعبے کو محدود کرنے کی کوششوں میں شامل نہ ہوں، جبکہ یمن اور سعودی عرب کے تنازع میں ایران کے کردار کے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اگر ہمسایہ ممالک امریکا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایرانی پروازیں روکیں گے تو ایران ان کے ایئرپورٹس کو کام کرنے کے قابل نہیں رہنے دے گا۔
