• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

واشنگٹن(15 ستمبر 2026): امریکا نے آبنائے باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر حوثیوں کے قبضے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کینساس سٹی میں انتخابی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکا اس صورتحال پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے دیگر متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، جبکہ امریکی حکومت اس معاملے پر حوثیوں کے ساتھ بھی براہِ راست رابطے میں ہے۔

دوسری جانب یمن میں حوثی جنگجوؤں کی کارروائیاں اور پیش قدمی جاری ہے، اور انہوں نے مزید دو جزائر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مغربی یمن میں حوثیوں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں حکومتی فورسز کے 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرونز داغے ہیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، ریڈار سسٹم، رن ویز اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ حوثی مخالف میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سرکاری فوج نے مغربی تعز میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 54 فضائی حملے کیے ہیں۔

خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کے روز جدہ میں سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے