امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ بحر اوقیانوس میں واقع جزیرہ برمودا سے امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن جانے والا طیارہ (ائیرایمبولینس) لاپتہ ہوگیا تھا۔
حکام کا بتانا تھا کہ میسا چوسٹس کے جزیرے نانٹکٹ کے قریب سے ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، طیارے میں عملے کے ارکان 4 کینیڈین شہری، ایک مریض اور تیماردار شامل ہیں۔
حکام کے مطابق طیارے میں سوار 6 افراد کے زندہ بچنے یا ملنے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، گلف اسٹریم جی G-100 میڈیکل جیٹ میں 6 افراد سوار تھے، طیارہ برمودا ائیرپورٹ سے رات 12:41 پر بوسٹن کیلئے روانہ ہوا تھا اور ہفتے کی رات 1:20 بجے نانٹکٹ کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
امریکی کوسٹ گارڈ میساچوسٹس کے ساحل اور نانٹکٹ کے سمندری علاقے میں لاپتہ طیارے کو تلاش کر رہے ہیں۔ ایک بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں فضائی اور سمندری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹرز طیاروں موٹر بوٹس سے سرچ اینڈ ریسکیو جاری ہے، بحر اوقیانوس میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن رات گئے بھی جاری رہا۔
حکام نے مزید بتایا کہ کوسٹ گارڈز نے ہفتے کی رات دیر گئے تصدیق کی کہ نانٹکٹ کے ساحل کے قریب سمندر سے ملنے والا ملبہ اسی طیارے کا ہے، طیارہ غائب ہونے سے پہلے صرف 2 منٹ میں 9ہزار فٹ نیچے گیا، کچھ دیر کیلئے پوزیشن برابر ہوئی، پھر ریڈار سے غائب ہو گیا۔
حکام کے مطابق تباہی سے قبل پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان بھی کردیا تھا، ملبے کے بکھر جانے سے ظاہر ہے کہ طیارہ بہت تیز رفتاری کے ساتھ سمندر سے ٹکرایا۔
اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں پڑھا تھا: رپورٹ
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا
امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان
دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا، امریکی اخبار
'کیا پرواز میں کوئی پلمبر ہے؟ 'سوشل میڈیا پوسٹس پر یہ کمنٹس کیوں عام ہوگئے؟
صدر ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا
مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار
متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کیلئے فیول قیمتوں میں بڑا اضافہ
رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں ایک شخص گرفتار
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق
• 18 منٹ پہلے بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا
بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا
• 20 منٹ پہلے آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ
آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ
• 30 منٹ پہلے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
• 1 گھنٹے پہلے ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا
ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا
• 1 گھنٹے پہلے ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ
ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ
• 2 گھنٹے پہلے کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
• 2 گھنٹے پہلے حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کا طریقہ کار طے کرلیا
