• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 8:42 صبح
  • پاکستان

دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر بھی گفتگو کی، ترجمان

مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے درمیان متحدہ عرب امارات نے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ سفارتی مشاورت تیز کردی اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے مصر، کویت اور قطر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں، علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر بات چیت کی۔

دوسری جانب اماراتی وزیر خارجہ کا قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید اور شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر بھی گفتگو کی۔

وام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مصر، کویت اور قطر کے ساتھ یہ مسلسل سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عرب ممالک کے درمیان مشاورت کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے