• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 1:38 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد مفاہمت کو بڑی کامیابی قرار دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستانی قیادت کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کی قیادت کی کوششوں پر انتہائی شکر گزار اور معترف ہیں۔

اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ کے دوران سوال پر اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے تشدد کے خاتمے اور امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی مفاہمت کو ’ایک بڑی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں دیگر ممالک بھی شامل رہے ہیں تاہم پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں اور مشترکہ مقصد، یعنی تنازع کے خاتمے کے لیے اپنی بھرپور معاونت فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور سفارت کاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔

یہ پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی صدر سے ملاقات پر آمادگی سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ سفارت کاری ہی تنازعات کے حل کا راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ براہ راست رابطہ اور مذاکرات کا آغاز تنازع کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ تنازع سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں اس لیے فریقین کا دوبارہ مذاکرات کی جانب آنا کشیدگی کم کرنے اور امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطے بحال کرانے کے لیے حالیہ عرصے میں فعال سفارتی کوششیں کرتا رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر نے بھی تنازع کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے