ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے خلاف نویں نمبر پر 63 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کیساتھ طوفانی 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز رضااللہ کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کا پاسپورٹ نہیں بنا ہوا تھا اور جب انھیں انگلینڈ طلب کیا گیا تو بورڈ نے ہنگا می بنیادوں پر ان کا پاسپورٹ بنوایا۔
اپر دیر میں پیدا ہونیوالے نوجوان فاسٹ بولر جو قائد اعظم ٹرافی پشاور ریجن کیلئے کھیلے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ان کا پاسپورٹ بن گیا تھا اور وہ جاپان میں ہونیوالے ایشین گیمز کی تیاری کر رہے تھے، جب انھیں لاہور میں واقع پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بتایا گیا کہ وہ انگلینڈ جا رہے ہیں۔
رضا اللہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا اور وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے بولرز کے خلاف رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اننگز اوپن بھی کر چکے ہیں۔
21 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر کا کہنا تھا کہ انھیں انگلش بولرز کو اٹیک کر کے بلے باز ی کر نے میں لطف آیا، جب ان سے سوال ہوا کہ انھوں نے کوچ سے اوپری نمبروں پر بیٹنگ میں جانے کے لئے کہا تو مسکراتے ہوئے رضا اللہ بولے یہ میرا پہلا ٹیسٹ ہے، میں ایسا کیسے کر سکتا تھا لیکن اب اعتماد ملا ہے اور کوچ نے مجھے بیٹنگ کرتے دیکھا بھی ہے، مستقبل میں ضرور ایسا سوچوں گا اور ضرورت محسوس ہوئی تو کوچ سے بات بھی کروں گا۔
رضا اللہ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود ، اذان اویس اور کپتان بابر اعظم کے بعد اننگز میں پاکستان کی لئے چوتھی نصف سنچری اسکور کی تھی اور فاسٹ بولر محمد عباس کیساتھ نویں وکٹ پر 121 رنز جوڑ کر ناصرف پاکستان کو اننگز کی شکست سے محفوظ رکھا بلکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دینے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا،جہاں محمد عباس نے کیرئیر بیسٹ 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا
پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانیوالے پاکستانی بیٹر بن گئے
5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل کو 10سال ہوچکے لیکن ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
شان مسعود سابق کپتان رمیز راجا سے آگے نکل گئے
رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق
امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس
ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم
ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈکیخلاف پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 52 رنز بنالیے، 268 رنزکا خسارہ باقی
تازہ ترین
• 13 منٹ پہلے یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ
• 43 منٹ پہلے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
• 2 گھنٹے پہلے نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ
نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ
• 2 گھنٹے پہلے ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ
ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ
• 2 گھنٹے پہلے ’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ
’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ
• 3 گھنٹے پہلے مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی
• 3 گھنٹے پہلے مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر
