• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:09 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

میڈرڈ (4 اکتوبر 2026): اسپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگے کرایوں کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اسپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستے گھروں کی قلت نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ سمیت اسپین کے 50 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل اور بھرپور احتجاج کیا۔

میڈرڈ میں 70 ہزار افراد نے ریلیاں نکالیں۔ ویلنسیا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگے کرایوں کے باعث عام شہریوں کے لیے رہائش کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل اور سستے گھروں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے