• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کراچی: شہر قائد میں نوکری کا جھانسا دے کر لڑکیوں کو ٹریننگ کے لیے بلا کر پچاس سے زائد موبائل فون چوری کیے گئے، متاثرہ لڑکیوں نے اس سنسنی خیز واقعے کی تفصیلات سنائی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گڈاپ سٹی میں ملازمت کا جھانسا دے کر 59 لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلایا گیا تھا، لڑکیوں سے ایونٹ کے نام پر کہا گیا تھا کہ ان کا انٹرویو کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد فراڈ کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، انسٹھ لڑکیوں کو 2 بسوں میں بھر کر گڈاپ ٹاؤن کے نجی فارم ہاؤس ٹریننگ لے جایا گیا۔

فارم ہاؤس پر لڑکیوں سے کہا گیا ہے کہ یہاں ریکارڈنگ منع ہے اس لیے انھیں اپنے موبائل فون جمع کرانے ہوں گے، چناں چہ وہاں موجود ساحل سلمان نامی شخص نے ان کے موبائل فون ایک بیگ میں جمع کیے اور پھر موقع دیکھ کر ساتھی سمیت فرار ہو گیا۔

کراچی میں ایک اور خاتون کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی، 30 سالہ بختاور جاں بحق

واقعے کے بعد تمام متاثرہ لڑکیاں گڈاپ ٹاؤن تھانے پہنچی، معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے فارم ہاؤس جا کر اس کے منیجر وقاص اور کوآرڈنیٹر نرگس کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور تمام محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے