• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 7:24 شام
  • پاکستان

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے امریکا جنرل اسمبلی میں ایرانیوں سےبات چیت کیلئے تیار ہے۔

این بی سی نیوز سے گفتگو میں روبیو نے کہا کہ فی الحال کسی ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہے لیکن اگر مثبت پیش رفت ہو اور مقصد کے حصول کی امید ہو تو ہم اس چیز کیلئے تیار ہیں۔

روبیو نے واضح کیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔

صدر ٹرمپ ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کےلیے تیار ہو گئے ساتھ ہی ایران کو تباہ کرنےکی دھمکی بھی دے دی۔

صدرٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں بتایا ایرانی صدر سے ملاقات جنرل اسمبلی کےسائیڈ لائن پر ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سےمتعلق جلد فیصلہ کرنے والا ہوں، مستقبل قریب میں بہت اہم پیش رفت ہونے والی ہے، ایران سے متعلق تین آپشن زیرغور ہیں جس میں ایران کو تباہ کرنا، اسے معاشی طور پر برباد ہونے دینا یا معاہدہ کرنا۔

امریکی صدر نے کہا اس سے پہلے کہ پوری ایرانی قوم کو تباہ کردوں، بہتر ہو گا ایران اپنا رویہ درست کر لے، میں اس وقت فیصلہ سازی کے مرحلےمیں ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میز پر موجود آپشنز میں ایران سےکوئی معاہدہ کرنا شامل ہے سوال یہ ہےکہ میز پر موجود آپشنز پر کب عمل کرنا ہے، سوال یہ ہےکہ ایران کو مکمل تباہ کروں یا نہیں، بہتر یہی ہےکہ ایران اپنا رویہ درست کر لے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے