• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

کوہاٹ: پولیس لائن میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ،جس میں تمام خارجی دہشت ہلاک ہوگئے جبکہ شہدا کی تعداد 23 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا، آپریشن میں خودکش بمبار سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فجر کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے پولیس لائنز میں کارروائی کی، جس کے دوران عمارت میں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش بمبار سمیت دہشت گردوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے کی، جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

آپریشن کے دوران 17 پولیس اہلکار اور 6 سویلین جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد زخمی زیر علاج ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد دہشت گرد اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے تھے، جہاں سیکیورٹی فورسز، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو کلیئر کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر گرنیڈ حملہ بھی کیا، جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ زخمی ہوا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد ایڈیشنل آئی جی دوبارہ جوانوں کی قیادت کے لیے موقع پر موجود رہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور عمارت کو کلیئر کرلیا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں۔

طبی رپورٹ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے بعد 103 زخمیوں (73 پولیس اہلکار اور 30 شہری) کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایس پی ٹریفک اکبر شنواری سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں جن کی نمازِ جنازہ ادا کر کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کیے جا چکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے