پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ کے فائنل سے قبل کنگ حسن باہر ہوگئے ہیں جبکہ فلم اسٹار لیلیٰ بچ گئیں۔
کنگ حسن ‘تماشا سیزن 5’ کے ایک مقبول امیدوار ہیں جو گھر میں مشکل ترین ٹاسک جیتنے کے بعد فائنل ہفتے تک پہنچے، اپنے کھیل کے علاوہ انہوں نے اپنے گانوں کی وجہ سے بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی، وہ گھر کے دیگر اراکین کی جانب سے دیے گئے حالات یا موضوعات پر موقع پر ہی ریپ تیار کر کے سناتے تھے۔
حسن کا تعلق آزاد کشمیر کے گاؤں سے ہے اور وہ پیشہ ور ریپر ہیں، انہوں نے بچپن میں سخت حالات کا سامنا کیا اور اپنی جدوجہد کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تاہم فائنل سے عین قبل آج انہیں مقابلے سے باہر کر دیا گیا ہے۔
حسن اور لیلیٰ کو مقابلے سے ایلیمنیشن کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور دونوں نے اپنی الوداعی تقریریں بھی کیں لیکن ناظرین کی ووٹنگ کے نتیجے میں حسن کو باہر کر دیا گیا۔
گلوکار نے کہا کہ مجھ جیسے شخص کے لیے جس کے پاس کوئی مواقع نہیں تھے اور جو ایک گاؤں سے تعلق رکھتا تھا، یہ خواب کے سچ ہونے جیسا تھا، مداحوں سے میں یہی کہوں گا کہ اگر میں ‘تماشا’ تک آ سکتا ہوں تو ہر کسی کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔ لہذا، کبھی ہمت نہ ہاریں۔
بادشاہ سلامت نے حسن کی جانب سے اپنے سفر کو خوبصورت الفاظ میں بیان کرنے پر ان کی تعریف کی۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ جس طرح ‘تماشا 5’ نے تمام امیدواروں کو ایک ساتھ اکٹھا کیا وہ دل کو چھو لینے والا منظر تھا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے پورا پاکستان ہی اس گھر میں موجود ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں جیت تو کسی ایک کی ہی ہونی ہے لیکن جو امیدوار باہر ہو گئے ہیں، وہ بھی اب جانے پہچانے چہرے بن چکے ہیں۔
