• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 5:08 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ ایران دکو کون چلا رہا ہے۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ایران کے ساتھ جاری امریکا اور اسرائیل کی جنگ، جو اب آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے، کے دوران کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت کون چلا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ’’ان کے رہنما ختم ہو گئے، ان کے بعد آنے والے رہنماؤں کا دوسرا گروپ بھی ختم ہو گیا، اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ آخر ملک کون چلا رہا ہے۔‘‘

دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو کہا کہ واشنگٹن اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران میں اس کا فریقِ مذاکرات کون ہے اور ایران میں فیصلہ سازی کا نظام کیسے کام کرتا ہے۔

وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ

اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’اصل مسئلہ اس کے برعکس ہے۔ مسئلہ امریکی حکام کے متضاد مؤقف اور ان کے ملے جلے پیغامات میں ہے۔‘‘

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے پہلے ہی روز، 28 فروری کو شہید ہو گئے تھے۔ ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے ان کی جگہ سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، لیکن وہ اس حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔

ایران نے بھی اسرائیل اور ان خلیجی ممالک پر حملے کیے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جو نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے لیے ایک خطرہ بن گئی ہیں۔ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح مہنگائی اور زندگی گزارنے کی بلند لاگت کے بارے میں عوامی تشویش کے باعث ریکارڈ کم سطح پر برقرار ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے