• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

دونوں حادثات میں ملوث ڈرائیور وقوعہ سے فرار ہوگئے، پولیس نے گاڑیاں قبضے میں لے لیں

شہر میں ہیوی گاڑی سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، مختلف علاقوں میں ٹریلر اور مزدا ٹرک کی ٹکر سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ، دونوں حادثات کے ڈرائیور موقع سے گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی پیٹرول پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالحق کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ اے میر محمد لاشاری نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس نے متوفی عبدالحق کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ کورنگی ڈھائی نمبر پل پر مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 16 سالہ انس جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے 38 سالہ نور احمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.

حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے مزدا ٹرک کا ونڈ اسکرین توڑ دیا۔ ایس ایچ او کورنگی ملک اشفاق نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرئیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزدا ٹرک اور حادثے کا شکار موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور پولیس فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے حوالے سے کوششیں شروع کردیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے