مفرور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے
این سی سی آئی اے کراچی کی پی ای سی ایچ ایس بلاک 6، طارق روڈ میں دو مقامات پر کارروائی کی گئی جس میں پتہ چلا کہ کال سینٹرز رہائشی بنگلوں میں انتہائی منظم اور خفیہ انداز میں چلائے جا رہے تھے.
دونوں کال سینٹرز کال زین کمیونیکیشنز کے نام سے چلائے جا رہے تھے، کارروائی کے دوران دونوں کال سینٹرز سے 73 افراد کو حراست میں لیا گیا.
کال سینٹرز میں ایجنٹس، کلوزرز، فلور مینیجرز، آپریشنل ہیڈز اور آئی ٹی عملہ موجود تھا. کال سینٹرز پر امریکی شہریوں کو مبینہ فراڈ اسکیمز کے ذریعے ہدف بنایا جاتا تھا.
نئے کریڈٹ کارڈز اور کم شرح سود کی مالی سہولیات کی پیشکش کے نام پر مبینہ فراڈ کیا جاتا تھا. این سی سی آئی اے نے کال سینٹرز سے لائیو اور فعال سی آر ایم سسٹم قبضے میں لے لیا.
زین کمیونیکیشنز کا مالک/آپریٹر کاشف گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ فیصل اور عامر مفرور قرار دیے گئے. مفرور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے.
