• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 2:59 صبح
  • پاکستان

رفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد، پولیس

شہر قائد میں سچل پولیس نے اسکیم 33 سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے اسکیم 33 غازی گوٹھ جلبانی چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد عبدالرحمان اور 20 سالہ افضل ولد عثمان کے ناموں سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ڈاکوؤں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے