• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 1:28 شام
  • پاکستان

انہوں نے وضاحت کی کہ ویڈیو کو دلچسپ بنانے کیلئے مذاق میں یہ بات کہی تھی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تنقید کے بعد اداکارہ کترینہ کیف کے وزن پر تبصرہ کرنے والے پاکستانی آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے معافی مانگ لی۔

ڈاکٹر اعجاز وارث نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بگ باس 20 میں سلمان خان کی گفتگو دیکھی، جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ کترینہ کیف سے متعلق ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ویڈیو کو دلچسپ بنانے کیلئے مذاق میں یہ بات کہی تھی، تاہم ان کا مقصد کترینہ کو ’باڈی شیم‘ کرنا نہیں تھا۔

View this post on Instagram

آر جے نے کترینہ کیف اور اپنے الفاظ سے دکھی ہونے والے افراد سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ تکلیف دہ ہو سکتے ہیں اور وہ انہیں واپس لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں بگ باس 20 کے دوران حمل کے باعث وزن بڑھنے پر خواتین کو ٹرول کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ حمل کے بعد وزن بڑھنا معمول کی بات ہے اور کترینہ جب دوبارہ فلموں میں کام شروع کریں گی تو خود کو فٹ کر لیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے