• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 2:27 صبح
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر نے میرے حسن کی تعریف کرتے ہوئے شاعری والے پیغامات بھیجے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہدایت کار کے نامناسب رویے اور نشے کی حالت میں دروازہ کھٹکھٹانے کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ انہوں نے گلے ملنے کا کہا تو میں ڈر گئی تھی۔

سوارا ایم ایکس پلیئر اور پرائم ویڈیو کے نئے ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کی شرکاء میں شامل ہیں۔

شو کی ایک حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک بالی وڈ ہدایت کار نے شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ نشے میں تھے اور بضد تھے کہ سوارا کسی رومانوی منظر (سین) کی ریہرسل اکیلے میں کرے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ہدایت کار بار بار گلے ملنے پر اصرار کر رہا تھا تو وہ خوفزدہ ہو گئیں اور انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

ریئلٹی شو کے دوران سوارا نے ’تنو ویڈز منو‘ (2011) کی کامیابی کے بعد پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ’تنو ویڈز منو‘ کے فوراً بعد کی بات ہے جو میری مرکزی کردار والی بڑی فلم تھی، میں اس فلم کی ہیروئن تھی اور ہمیں 56 دن تک شوٹنگ کرنی تھی پہلے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہدایت کاروں کو اپنے اداکاروں سے محبت ہونی چاہیے پھر انہوں نے مجھے میرے حسن و جمال کے بارے میں شاعری والے پیغامات (ٹیکسٹ) بھیجنا شروع کر دیے جس پر میں نے شائستگی کا مظاہرہ کیا۔

سوارا نے بتایا کہ انہیں اور فلم کے مرکزی اداکار کو ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرنی تھی اور ہدایت کار بضد تھے کہ وہ اس کی ریہرسل اکیلے میں کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ اداکار اور کیمرا پرسن کو بھی بلائیں ہم سب مل کر یہ کرتے ہیں جس گیسٹ ہاؤس میں ہم ٹھہرے ہوئے تھے وہاں میں واحد خاتون تھی۔ بعد میں، میں نے ہدایت کار اور سینماٹوگرافر کو شراب پیتے ہوئے دیکھا اور ان کی بوتل آدھی خالی ہو چکی تھی یعنی کیا آپ تصور کر سکتے ہیں؟ ایک نوجوان خاتون بیس سال کی عمر کی لڑکی دو نشے میں دھت مردوں کے ساتھ ریہرسل کیوں کرے گی؟ میں بہت ڈر گئی تھی اور جلد از جلد وہاں سے نکل آئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے