• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے اور چینی طرز جدیدیت کی مستحکم اور مسلسل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے پرامن چین کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

عوام کے اطمینان اور خوشحالی جبکہ معاشرے میں امن و امان اور نظم و ضبط کی بہتر صورتحال مزید مستحکم ہوئی ہے اور چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نئے سفر میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں مجموعی قومی سلامتی کے تصور پر ثابت قدمی سے عمل کیا جائے، سی پی سی کی ہمہ گیر قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مضبوط بنایا جائے۔

چینی صدر نے کہا کہ ترقی اور سلامتی میں ہم آہنگی قائم کی جائے، جرائم کی روک تھام اور سزا کے ساتھ ساتھ بنیادی اسباب کے تدارک پر توجہ دی جائے، قانون کی حکمرانی کو مضبوط سہارا بنایا جائے اور ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو مزید محفوظ، معاشرے کو مزید منظم، طرز حکمرانی کو مزید مؤثر اور عوام کو مزید مطمئن بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں تاکہ اعلیٰ سطح کے پرامن چین کی تعمیر کے ذریعے چینی طرز جدیدیت کے سفر کو مستحکم اور دور رس انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی پر اتفاق کرلیا

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے، عوامی تحفظ کی حکمرانی کی سطح بہتر کی جائے، سماجی طرز حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مختلف نوعیت کے خطرات کی روک تھام اور ان کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے