• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 9:04 شام
  • پاکستان

واقعہ چارسدہ کے علاقے باغ ڈھیری میں پیش آیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلےی ٹیم تشکیل

خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ میں شوہر کے ساتھ میکے جانے والے خاتون کو مبینہ جبری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی تحصیل سرڈھیری کی حدود میں شوہر کے ساتھ سسرال سے میکے جانے والے خاتون کو مبینہ طور پر راستے میں چار ملزمان نے روکا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

سرڈھیری پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے باری باری خاتون کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق وقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے شوہر کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچی اور مقدمہ درج کروایا۔ متاثر ہ خاتون کا میڈیکل بھی کروایا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں جن کی گرفتاری کیلیے ٹیمیوں تشکیل دی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پشاور میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار ملزمان گرفتار ہوئے تھے جوبعد میں اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے