• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 8:15 شام
  • پاکستان

ان کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے ان کی کوئی تیاری نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے، صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردوں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہتی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری ان کی پالیسی کا حصہ ہے، پی ٹی آئی تحریک طالبان کی بی ٹیم اور تحریک طالبان افغانستان کی سی ٹیم ہے، تحریک انصاف نے کبھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، ان کی کابینہ اور تحریک انصاف کی پوری حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان پر قابو پائے، امن و امان صوبائی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو کنٹرول کرے، صرف 2026ء میں دو ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، ان حملوں میں 472 رینجرز، پولیس، فوج کے جوان شہید ہوئے، 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے کی اطلاعات سامنے آنے پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے انکی کوئی تیاری نہیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، خیبر پختونخوا میں ٹمبر، تمباکو کی غیر قانونی تجارت ہو رہی ہے، صوبے میں غیر قانونی گولڈ کی مائننگ میں ان کے سیاسی لوگ ملوث ہیں جو غیر قانونی مائننگ اور ٹھیکوں کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈ کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ دہشت گردوں کو نہیں روکنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو صوبائی حکومت دہشت گردی کو نہ روکنا چاہے، بے گناہ شہریوں کا خون بہے تو یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، افغانستان سے ڈرون آئے تو یہ لوگ بھاگ گئے، ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ہنگو میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم بزدل نہیں ہیں، ہمیں ٹھیک ہونے دیں ہم دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ہمارے شہری، جوان، سیکیورٹی فورسز پوری طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم قربانیاں دے رہی ہے، سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی دہشت گردوں کے ساتھ ہاتھ ملائے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری سے باز رہے، پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور ملک کی سالمیت کے لئے کام کرے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے