2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
پشاور: پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، جنید اکبر ودیگر شریک تھے جبکہ اکثریت نے لانگ مارچ کو 5 سے 10 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے اور حکومت کی جانب سے راستے بند کرنے کو بوکھلاہٹ قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں راستوں اور اسلام آباد کی بندش کو تحریک کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا کہ پارٹی قیادت جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہے۔
پیپلزپارٹی سے متعلق بتایا گیا کہ وہ ابھی کھل کر بات نہیں کررہے ہیں وہ چیئرمین بلاول بھٹو کی وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی اجلاس میں 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان اے پی سی بلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ پارٹی کی سندھ، پنجاب اور بلوچستان چیپٹر کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا ہے۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بشریٰ بی بی کے لیے رعایت سے متعلق گفتگو کی گئی اور تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی تجویز دی گئی۔
