اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بی ڈی ایس پروگرام کے دورانیے میں کمی کردی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام چار سالہ ہی رہے گا، کونسل نے اس پروگرام کے دورانیے کو پانچ سال تک بڑھانے کے اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے حکام نے صحت سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کونسل نے ڈینٹل تعلیم کے دورانیے میں توسیع سے متعلق اپنا گزشتہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام کی توثیق کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔
واضح رہے کہ نومبر 2024 میں پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام کے دورانیے کو چار سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا تھا اور یہ تبدیلی تعلیمی سیشن 25-2024 سے نافذ کی جانی تھی۔ فیصلہ ڈینٹل ماہرین کی ایک کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں ڈینٹل تعلیم کے معیار کو بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
بعد ازاں جنوری 2025 میں پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ پروگرام کے نفاذ کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ نجی ڈینٹل کالجوں نے اضافی سال کے لیے ناکافی بنیادی ڈھانچے، فیکلٹی اور دیگر انتظامی و عملی ضروریات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
