• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 6:08 شام
  • پاکستان

دہشتگردوں کے ٹھکانوں، ڈرون لانچنگ اور ذخیرہ کے مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، وزیر اطلاعات

پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا۔

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے انتہائی درست فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں 10 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تفصیلات میں بتایا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے علاوہ ڈرون لانچ کرنے اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

جاری کردہ ویڈیو کلپ میں ان فضائی اور ڈرون حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے

ناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملے

افغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیے

بیان میں مزید کہا گیا کہ نشانہ بنائے گئے مقامات کا تعلق پاکستان کے اندر نہتے شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تھا، جبکہ انہیں 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی حالیہ ڈرون دراندازی کی ناکام کوشش سے بھی منسلک قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جاری رکھے گا، بالخصوص ایسے کسی بھی خطرے کے خلاف جو بیرونی سرپرستی، پناہ یا معاونت حاصل کرنے والے دہشت گرد پراکسی عناصر کی جانب سے لاحق ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے