• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 4:46 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد(12 ستمبر 2026): پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ ڈرون حملے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان اس کڑے وقت میں سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور وہاں کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے