• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 11:58 شام
  • پاکستان

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ ترسیلات زر میں اضافے سےکرنٹ اکاؤنٹ کو فائدہ ہو رہا ہے، پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

نٹ شیل گروپ کے زیر اہتمام لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ کا 9 واں ایڈیشن جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ "دی نیکسٹ موو" کے عنوان سے منعقدہ ایونٹ میں وفاقی وزرا، عالمی اداروں کے نمائندگان اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی

چھ مختلف نشستوں میں عالمی اداروں کے رہنماؤں اور صنعت سے وابستہ اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی، جس میں جغرافیائی سیاست اور معیشت سے لے کر کاروبار، ٹیکنالوجی اور مسابقتی منظرنامے، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل تبدیلی سے لے کر سرمایہ اور مالیات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سمٹ کے دوران تمام معزز مقررین کو نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین اورسابق وزیر سرمایہ کاری محمد اظفر احسن کی تصنیف “Syed Babar Ali: A Centennial Tribute” پیش کی گئی۔

خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے محمد اظفر احسن نے کہا کہ ہم یہ کانفرنس پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کرتے ہیں۔ پاکستان اس وقت اہم پوزیشن میں ہے۔ ہر کوئی پاکستان کی بات کررہا ہے۔ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ ہمیں اگلے 25 سال کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

سمٹ کے افتتاحی سیشن سے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کا سفر جاری ہے اور پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آ ئی ہے۔ ترسیلات زر میں مستحکم اضافے اور آئی ٹی برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ کو فائدہ ہوا۔ پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز کے بانڈ کا اجرا سنگ میل ہے، چار سال بعد عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کی ہے، بانڈ کےنتائج مطلوبہ حجم سے دوگنا رہے۔ایشیائی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی لی، جو پاکستان پر اعتماد کی علامت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امداد پر مبنی تعلقات سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی واضح سمت متعین کرلی گئی ہے۔ برآمد کنندگان کو 4.5 فیصد کی شرح پر ری فنانس فراہم کیا جا رہا ہے۔پالیسی ریٹ 11.5 فیصد ہونے کے باوجود برآمد کنندگان کو 4.5 فیصد ری فنانس مل رہا ہے۔ روایتی برآمدی شعبوں کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

• 15 منٹ پہلے چین کا سعودی عرب کی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر روز:خبر ایجنسی

چین کا سعودی عرب کی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر روز:خبر ایجنسی

• 1 گھنٹے پہلے ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ

ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ

• 1 گھنٹے پہلے روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

• 1 گھنٹے پہلے جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

• 2 گھنٹے پہلے غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

• 2 گھنٹے پہلے دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

• 2 گھنٹے پہلے وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے