• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 3:23 شام
  • پاکستان

ہیگزویلنٹ ویکسین سے بچوں کو چھ بیماریوں سے تحفظ فراہم ہوگا

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کی پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کرانے کی منظوری دی گئی.

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہیگزویلنٹویکسین کی طرف منتقلی پاکستان کے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کیلئے اہم پیش رفت ہے. گزشتہ 14 ماہ سے گاوی اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہیگزویلنٹ ویکسین تک رسائی کیلئے مسلسل کوششیں کر رہا تھا.

ہیگزویلنٹ ویکسین سے بچوں کو چھ بیماریوں سے تحفظ فراہم ہوگا مصطفی کمال اس ویکسین سے بچوں کو کم انجیکشن لگیں گے جس سے بچوں کو کم تکلیف ہوگی اور والدین کا اعتماد اور تعاون بھی بہتر ہوگا.

ہیگزویلنٹ ویکسین کی شمولیت سے حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مؤثر ہوگا ویکسین کی دور دراز علاقوں تک رسائی بہتر بنانے میں مدد ملے گی مصطفی کمال ہیگزویلنٹ ویکسین سے بچوں میں ویکسینیشن کے تحفظ کے خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی.

انہوں نے کہا کہ ہیگزویلنٹ ویکسین سے ویکسینیشن کوریج بہتر بنانے میں مدد ملے گی. گاوی گلوبل فنڈ، عالمی ادارہ صحت یونیسیف گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے