نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد کی سطح پرپہنچ گئی، پیٹرول سب سے زیادہ مہنگا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ جبکہ مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 8.62 فیصد کی سطح پرپہنچ گئی۔
اس اضافے کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں دیکھا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں 6.18 فیصد اور ڈیژل میں 5.49 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 4.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دال ماش کی قیمت میں 0.79 فیصد، واشنگ صابن 0.49 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کیلے کی قیمت میں 7.73 فیصد کمی ہوئی، ٹماٹر 5.24 فیصد، مرغی کا گوشت 4.22 فیصد، پیاز 3.72 فیصد اور آلو 1.88 فیصد سستے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 51 ضروری اشیاء میں سے 14 کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
دیگر اشیاء میں ماش کی دال 0.79 فیصد، کپڑے دھونے کا صابن 0.49 فیصد ، گندم کا آٹا 0.47 فیصد، مسور کی دال 0.46 فیصد، سرسوں کا تیل 036 فیصد ، 5 لیٹر کوکنگ آئل 0.23 فیصد، چاول فیصد، بناسپتی گھی 0.11 فیصد اور دہی کی قیمت میں 0.03 فیصد معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب کچھ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف بھی ملا. جس میں کیلے کی قیمت میں سب سے زیادہ 7.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے علاوٹماٹر 5.24 فیصد، مرغی کا گوشت 4.22 فیصد، پیاز 3.72 فیصد اور آلو 1.88 فیصد سستے ہوئے۔
سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 125.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل پی جی 55.42 فیصد، ڈیزل 45.26 فیصد اور پیٹرول 39.10 فیصد مہنگا ہوا۔
آٹے کی قیمت میں سالانہ 30.18 فیصد جبکہ بجلی کی قیمت میں 25.24 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب آلو 35.21 فیصد، مرغی کا گوشت 24.30 فیصد اور چینی 20.88 فیصد سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سونا یوریا کی 50 کلوگرام بوری کی اوسط قیمت 4,701 روپے رہی، جبکہ سیمنٹ کی 50 کلوگرام بوری کی اوسط قیمت 1,546 روپے ریکارڈ کی گئی۔
