• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:15 صبح
  • پاکستان

کثیرملکی اسپیشل فورسز مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک منعقد ہوئی، جبکہ قازقستان نے بطور مبصر ملک شرکت کی

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 کا انعقاد ازبکستان میں کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستوں نے شرکت کی۔

یہ کثیرملکی اسپیشل فورسز مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک منعقد ہوئی، جبکہ قازقستان نے بطور مبصر ملک شرکت کی۔

ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق کا مقصد شریک ممالک کی اسپیشل فورسز کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ مشق کے دوران شریک فورسز نے مختلف جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں سے متعلق عملی تجربات اور معلومات کا باہمی تبادلہ کیا۔

مشترکہ مشق میں شریک اسپیشل فورسز نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ مشق کے ذریعے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں کے حوالے سے شریک ممالک کی فورسز کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔

ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ کثیرملکی مشق میں مختلف ممالک کی اسپیشل فورسز کی شرکت سے مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں اضافے کے مقصد کو آگے بڑھایا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے