• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی میوزک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹیلر سوئفٹ تقریب سے قبل 30 ایوارڈز کے ساتھ بیونسے کے برابر تھیں، مگر پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ایم ٹی وی وی ایم اے آرٹسٹ ڈائریکٹر اونرس حاصل کرتے ہی انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔

بعدازاں ٹیلر نے ’فیٹ آف اوپہیلیا‘ کیلئے ویڈیو آف دی ایئر اور بیسٹ ڈائریکشن کے ایوارڈز بھی جیتے، جس کے بعد ان کے مجموعی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہو گئی۔

تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی جبکہ ویڈیو میں کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے اداکاری کی۔

View this post on Instagram

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے