دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
تہران(28 ستمبر 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے، جبکہ ایرانی قوم اپنی طاقت، مرضی اور ثابت قدمی کے ساتھ تمام رکاوٹیں عبور کر لے گی۔
ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن یہ سوچتے تھے کہ جنگ اور دباؤ کی وجہ سے ایرانی قوم کمزور پڑ جائے گی، لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ ایرانی عوام پہلے سے کہیں زیادہ متحد اور پرعزم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی عوام ہر قسم کی مشکل اور بحران کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش امریکی پابندیوں کو روایتی مشکلات کے طور پر دیکھنے کے بجائے، ہمیں انہیں پڑوسی ممالک کے ساتھ سیاحتی اور تجارتی تعلقات فروغ دینے کے ایک سنہری موقع میں تبدیل کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تعاون اور تجارت کے ذریعے تمام بیرونی دباؤ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
