• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

سب سے زیادہ سنچریز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھلیے گئے میچ میں بنیں

ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور 6 سنچریز بنیں جو ایک روز میں بننے والے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز ہیں۔

سب سے زیادہ تین سنچریز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھلیے گئے میچ میں بنیں جس میں پہلے ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارتی کپتان شبمان گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ریکارڈ ساز ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں دو سنچریز بنیں۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے 103 اور ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

The most hundreds scored in a day in men's ODIs 🔥 Your favourite? pic.twitter.com/bkpkX2KeNz — Cricinfo (@cricinfo) September 27, 2026

The most hundreds scored in a day in men's ODIs 🔥 Your favourite? pic.twitter.com/bkpkX2KeNz

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیم سنچریز سے محروم رہ کر اس منفرد ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے