• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 2:56 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتیں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی امریکی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جس کے پیش نظر انھوں نے منگل کو کہا کہ وہ وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

جب ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کر دینا چاہیے تو انھوں نے کہا ’’ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹرمپ حالیہ مہینوں میں بھی امریکی پٹرول ٹیکس معطل کرنے کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔

ایک دن قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ڈیزل تک رسائی بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، امریکی صدر نے اس اقدام کا اعلان نیبراسکا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران کیا تھا۔

موت کے انجیکشن سے دو بار بچنے والی کرسٹا پائیک کو ہوش آ گیا، باتیں بھی کرنے لگی

پیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتیں وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے لیے خطرہ ہیں۔ ان انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول داؤ پر ہے۔ اس وقت ری پبلکن پارٹی کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں معمولی اکثریت حاصل ہے۔

18.4 سینٹ فی گیلن وفاقی پیٹرول ٹیکس ختم کرنے کے لیے کانگریس کو قانون سازی کرنا ہوگی۔

پیر کو مکمل کیے گئے روئٹرز/اِپسوس کے ایک سروے کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فی صد کی ریکارڈ کم سطح پر برقرار رہی ہے۔ امریکی شہریوں کو سب سے زیادہ تشویش زندگی گزارنے کی بڑھتی ہوئی لاگت کے بارے میں ہے، جس میں پٹرول اور ڈیزل کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے مزید اضافہ کیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے