• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 3:28 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

نئی دہلی: مشہور تمل فلم ‘جیلر’ کے سیکوئل ’جیلر 2‘ سے بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں اداکارہ ایک طاقتور اور منفرد انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرز کی جانب سے اب انتہائی متوقع سیکوئل میں ودیا بالن کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ودیا کو نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے ہوئے، ہاتھ میں سگریٹ لیے سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک طاقتور روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس منظر کے ہیجان کو جاندار بیک گراؤنڈ میوزک مزید بڑھا دیتا ہے، جس سے ان کے کردار کا سسپنس اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Sun Pictures (@sunpictures)

A post shared by Sun Pictures (@sunpictures)

اس سے قبل فلم میکرز نے سورج کے کردار ‘دیلیپ’ کا تعارف کرایا تھا، جنہیں ایک کار سے باہر نکلتے ہوئے اور سگار نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

فلم میں رجنی کانت ایک بار پھر اپنے مشہور کردار ‘ٹائیگر’ موتھویل پانڈین کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں، جبکہ رمیا کرشنن بھی ان کی اہلیہ وجیا پانڈین کے طور پر اپنے کردار کو دہرائیں گی۔ اس کے علاوہ یوگی بابو، مرنا اور رِتھوِک بھی سیکوئل کا حصہ ہیں۔

’نو انٹری‘ کا سیکوئل بنے گا، ہدایت کار نے تصدیق کردی

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جیلر’ کی کہانی موتھویل کے گرد گھومتی تھی، جو ایک سابق جیلر تھے اور بیٹے کے پراسرار طور پر غائب ہونے کے بعد اپنے پرانے خطرناک انداز میں واپس لوٹتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے