ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
نیپال میں پہاڑ کا کچھ حصہ اچانک ٹوٹ کر دریا میں گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی سرحد پر آنے والے تباہ کن سیلابوں میں 1400 سے زائد افراد کی ہلاکت اور ہزاروں کے بے گھر ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ملک کو قدرتی آفات کے ایک اور سلسلے کا سامنا کرنا پڑا جس میں مزید جانی نقصان ہوا۔
حالیہ تباہی جس نے ملک کو غم اور تشویش میں مبتلا کر دیا وہ ’مستنگ‘ ضلع میں پیش آنے والا پہاڑی تودہ گرنے (لینڈ سلائیڈ) کا ایک بڑا واقعہ تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پہاڑ کا ایک بہت بڑا حصہ کسی ڈھلوان پر پڑی دھول کی طرح بکھر کر گرتا ہوا دکھائی دیا مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مستنگ ضلع کے علاقے ’لیٹے‘ کے قریب پیش آیا جہاں پہاڑ کا حصہ گر کر وادی میں بہنے والے ’کالی گنڈکی‘ دریا میں جا گرا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ کے اس بڑے ٹکڑے کو نیچے آنے میں بمشکل چھ سیکنڈ لگے جبکہ دوسری طرف موجود پہاڑ سے لوگوں نے اس منظر کو شدید خوف و ہراس کے عالم میں ریکارڈ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اس خوفناک واقعے کی ویڈیو ’چار دھام‘ کے یاتریوں نے بنائی تھی۔
یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور اس نے علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے بہت سے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
اتوار کو ملک میں برفانی تودہ گرنے (ایوالانچ) کا ایک اور مہلک واقعہ بھی پیش آیا جس میں کئی افراد ہلاک اور بہت سے لاپتہ ہو گئے، پیر 28 ستمبر کو نیپال کی ’ہم لنگ ہمال‘ چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کے مقام سے مزید دو لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی جبکہ 8 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
برفانی تودہ اتوار کے روز نیپال کے ضلع ’مانانگ‘ کے علاقے ’نار پھو‘ میں واقع 7126 میٹر بلند ’ہم لنگ ہمال‘ چوٹی کے بیس کیمپ پر گرا۔
اس واقعے میں وہ خیمے ملبے تلے دب گئے جہاں معاون عملہ اور ماؤنٹین گائیڈز پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 22 افراد لاپتہ ہو گئے یہ تمام افراد نیپالی تھے۔
