• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’عزت‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس نے کہانی کے دلچسپ اور سسپنس سے بھرپور موڑ کی جھلک دکھا کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ڈرامے کے ٹیزر میں اداکارہ میرب علی کو رتبہ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو اتابک محسن کے کردار کے ساتھ شدید محبت میں گرفتار ہے۔ دونوں کی جوڑی شادی کی تیاریوں کے دوران بے حد خوش اور مطمئن نظر آتی ہے۔

تاہم کہانی میں اس وقت اچانک ڈرامائی موڑ آتا ہے جب رتبہ شادی سے انکار کر دیتی ہے۔ اس کے بعد ہشام خان کی ایک جارحانہ انداز میں انٹری ہوتی ہے، جو کہانی میں کسی بڑے تنازع اور سسپنس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

ڈراما سیریل ‘عزت’ کی کاسٹ میں میرب علی، اتابک محسن، ہشام خان، نادیہ حسین خان اور سلیم شیخ سمیت کئی دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔

ٹیزر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اور ڈراما شائقین کی جانب سے سخت بے صبری اور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداح اس کی پہلی قسط کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرب علی نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2021 میں پاک فوج کے پس منظر پر مبنی ڈرامے ‘صنفِ آہن’ سے کیا تھا، اتابک محسن نے 2020 میں اے آر وائی کے ڈرامے ‘بھراس’ سے قدم رکھا تھا، جبکہ ہشام خان اس سے قبل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے