• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

نیویارک (7 اکتوبر 2026): رہائشی بلڈنگ کی 15 ویں منزل کی بالکنی سے ماں اور شیر خوار بچی کو مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا گیا خاتون موقع پر چل بسی۔

یہ اندوہناک واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش آیا جہاں ایک کثیر المنزلہ عمارت کے باہر 23 سالہ خاتون کی لاش اور اس کی 8 ماہ کی شیر خوار بچی شدید زخمی حالت میں ملی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت نتھالی ریمیریز کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ماں کی موت کی تصدیق کر دی جب کہ بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ خاتون نے نیچے گرتے وقت بچی کو اپنی گود میں سمیٹ لیا ہوگا، جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔

پولیس کے مطابق انہیں علی الصباح ساڑھے تین بجے اس واقعے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد کی تلاش میں 15 ویں منزل کی بالکونی کا کئی گھنٹوں تک معائنہ کیا اور ساتھ ہی نگرانی کرنے والے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق انہوں نے کسی خاتون کو چیختے سنا کہ وہ کسی سے کہہ رہی ہے کہ پلیز ایسا نہ کرو اور اس کے فوری بعد کسی چیز کو زمین پر گرتے دیکھا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ریمیز کچھ عرصہ قبل ہی یہاں منتقل ہوئی تھی، وہ خوش اخلاق اور ملنسار خاتون تھی اور اپنی بیٹی سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔

ایک پڑوسی نے انکشاف کیا کہ رواں برس جنوری میں انہوں نے مذکورہ خاتون کے گھر ایکی مرد کو اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کے لیے لاتیں مار کر دروازہ توڑنے کی کوشش کرتے دیکھا تھا۔

پولیس نے اب واقعے کی قتل کے نقطہ نظر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس متوفی خاتون کے سابقہ بوائے فرینڈ سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے