• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 7:28 شام
  • پاکستان

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور مالدیپ کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، عبد الرحیم عبداللہ نے دوطرفہ روابط مزید گہرے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے